محکمہ اکسائز میں 131 مختلف عہدوں پر تقررات کو منظوری

   

حیدرآباد : تلنگانہ حکومت نے ڈائرکٹر پروہبیشن اکسائز ڈپارٹمنٹ کے تحت مختلف زمرہ جات کی 131 جائیدادیں منظور کی ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست میں 14 نئے پروہبیشن اینڈ اکسائز اسٹیشنوں کے قیام کی منظوری دی گئی۔ چیف سکریٹری سومیش کمار کے احکامات کے مطابق ڈائرکٹر پروہبیشن اینڈ اکسائز کے تحت جن جائیدادوں کی منظوری دی گئی ، ان میں ایڈیشنل کمشنر ، جوائنٹ کمشنر ، ڈپٹی کمشنرس 3 ، اسسٹنٹ کمشنرس 4 ، اکسائز سپرنٹنڈنٹس 12 ، اسسٹنٹ پروہبیشن اینڈ اکسائز سپرنٹنڈنٹ 9 ، انسپکٹرس 18 ، سب انسپکٹر 2 ، ہیڈ کانسٹبلس 14 ، کانسٹبلس 19 ، اسٹاف آفیسرس 5 ، آفس سپرنٹنڈنٹس 25 اور سینئر اسسٹنٹس کی 18 جائیدادیں شامل ہیں۔ حکومت نے جن نئے پروہبیشن اینڈ اکسائز اسٹیشنوں کی منظوری دی ہے ، ان میں امیر پیٹ ۔ II ، سکندرآباد ۔II ، مشیر آباد ۔ II ، شمس آباد ۔II ، شیر لنگم پلی ۔ II، سرور نگر ۔ II ، حیات نگر ۔ II ، قطب اللہ پور ۔II ، بالا نگر ۔ II ، گھٹکیسر ۔II ، اوپل ۔II ، ملکاجگیری۔II ، پٹن چیرون ۔II ، ہنمکنڈہ ۔ II شامل ہیں۔ 8 اضلاع میں 14 نئے اسٹیشنوں کو منظوری دی گئی ہے۔