محکمہ خلا کا 14جولائی کو ہونے والا ویبنار ملتوی

   

حیدرآباد۔ محکمہ خلا کا 14جولائی کو ہونے والا ویبنار ملتوی کردیاگیا ہے ۔ہندوستانی خلائی جانچ تنظیم(اسرو)نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر یہ اطلاع دی جس میں کہاگیا کہ یہ ویبنارناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیاگیا ہے ۔یہ ویبنار اب 21جولائی کو ہوگا جس کا موضوع خلائی شعبہ میں امکانات دیا گیا ہے ۔اس کے اوقات صبح 11تا 12.30بجے دن ہوں گے ۔رجسٹریشن کی تاریخ میں بھی 21جولائی تک توسیع کی گئی ہے ۔مزید تفصیلات کیلئے ای میل in-space@isro.gov.in پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔اس لنک https:ndustrymeet.isro.gov.inکا استعمال کرتے ہوئے رجسٹریشن کیاجاسکتا ہے ۔