گوالیار : سنٹرل نارکوٹکس بیورو کے سپرنٹنڈنٹ سیلوا مورگن نے مدھیہ پردیش کے گوالیار میں زہریلی چیز کھا کر خودکشی کر لی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سیلوا مورگن نے 4 اکتوبر کو سلفاس کھالیا تھا۔ واقعہ کے بعد اہل خانہ اسے اسپتال لے گئے ، جہاں علاج کے دوران کل اس کی موت ہوگئی۔ پولیس نے کہا ہے کہ اب تک کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا ہے ۔ اس کے ساتھ گھر والوں نے بھی اس حوالے سے اب تک کچھ نہیں بتایا ہے ۔ پولیس معاملہ درج کر کے تفتیش کر رہی ہے ۔