آر ٹی اے کو 868 کروڑ کی آمدنی ، حکومت کے اقدامات کے مثبت نتائج
حیدرآباد۔27جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی آمدنی جاریہ سال کے دوران دوگنی ہوچکی ہے۔حکومت تلنگانہ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے کی جانے والی کاروائیوں کے مثبت نتائج برآمد ہونے لگے ہیں۔تلنگانہ روڈ ٹرانسپورٹ اتھاریٹی کی جانب سے جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں 21 جولائی 2022تک کے اعداد کا مشاہدہ کیا جائے تو ریاست میں جملہ گاڑیوں کی تعداد ایک کروڑ 47لاکھ ہے اور گاڑیوں کے ذریعہ جو آمدنی ہوئی ہے وہ 1615 تک پہنچ چکی ہے جبکہ سال گذشتہ آرٹی اے کو 868 کروڑ کی آمدنی حاصل ہوئی تھی اور محکمہ کی جانب سے عصری سہولتوں کے استعمال کے ذریعہ عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے نتیجہ میں کافی فائدہ حاصل ہوا ہے۔عہدیدارو ںکے مطابق آرٹی اے کے ذریعہ فراہم کی جانے والی بیشتر خدمات کو آن لائن کئے جانے اور آرٹی اے دفاتر کے چکر کاٹنے سے انہیں محفوظ رکھنے کے لئے جو اقدامات کئے گئے ہیں ان میں 59 سیٹیزن سروس سنٹرس پر آن لائن فیس کی ادائیگی کے علاوہ سلاٹ بکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوتا جا رہاہے۔بتایا جاتا ہے کہ ریاست بھر میں یومیہ 33ہزار سے زائد ادئیگیاں آر ٹی اے خدمات کے لئے کی جا رہی ہیں اور ان میں آئندہ دنوں کے دوران مزید اضافہ کے امکان ہیں۔محکمہ آر ٹی اے کے مطابق مرحلہ وار انداز میں شروع کئے گئے پروگرام ’کہیں بھی کسی بھی وقت‘سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد میں ہونے والے اضافہ کو دیکھتے ہوئے آرٹی اے کی جانب سے تاحال 17خدمات کو آن لائن کردیا گیا ہے ابتداء میں 5 خدمات کو آن لائن کرنے سے ان کا آغاز ہوا تھا اور اب 17 خدمات آن لائن فراہم کی جانے لگی ہیں۔ ریاستی حکومت کی جانب سے سٹیزن سنٹر پر داخل کی جانے والی درخواست کے موقف کے متعلق آگہی حاصل کرنے کی سہولت موبائیل ایپلیکیشن پر بھی فراہم کی گئی ہے ۔م