مخالف سی اے اے احتجاج۔ یوپی حکومت کی پولیس کاروائی کے خلاف این ایچ آرسی کا رخ کریں گی پرینکا گاندھی۔ویڈیو

,

   

لکھنو۔کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی واڈرا قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ ارسی) جاکر یوگی ادتیہ ناتھ حکومت کی جانب سے اترپردیش پولیس کے خلاف ریاست بھر میں مخالف سی اے اے مظاہروں کے دوران پولیس کی بربریت اور احتجاجیوں کے ساتھ مبینہ بے رحمی پر کی گئی کاروائی خلاف شکایت درج کرائیں گی۔

YouTube video

ذرائع کاکہنا ہے کہ پیر کے روز کانگریس پارٹی نے این ایچ آرسی سے ملاقات کا وقت مانگا ہے۔

پرینکا گاندھی کی قیادت میں کانگریس کا وفد جس میں اترپردیش کانگریس کے صدر اجئے جمار للو‘ قائد مقننہ پارٹی ارادھنا مشرا اور رکن پارلیمنٹ پی ایک پونیا۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ریاست کے مختلف حصو ں میں کئی لوگ مارے گئے اور کئی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اپوزیشن جماعتیں بشمول کانگریس نے ریاستی پولیس پر مظالم کا الزام لگایاہے