مختلف واقعات میں تین طالب علموں کی خودکشی

   

حیدرآباد /7 اگست ( سیاست نیوز ) سائبرآباد حدود میں پیش آئے مختلف واقعات میں تین طالب علموں نے خودکشی کرلی ۔ خرابی صحت ذہنی تناؤ اور احساس کمتری کا شکار ہوکر خودکشی کرنے کی وجوہات بتائی جارہی ہے ۔ جواہر نگر پولیس کے مطابق 15 سالہ مرلی بابو جو سی آر پی ایف پبلک اسکول میں 9 ویں جماعت کا طالب علم تھا ۔ جواہر نگر علاقہ کے سا کن لکشمیا کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ اس لڑکے کو اسکول آنے سے منع کردیا تھا ۔ یہ لڑکا لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ کرتا تھا اور لڑکیوں کو پریشان کر رہا تھا اور لڑکا اسکول نہیں آرہا تھا اور گھر میں ڈانٹ ڈپٹ کر رہے تھے اور اس لڑکے کی صحت بھی ناساز رہتی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس طالب علم نے خودکشی کرلی ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 19 سالہ انوراگ شرما جو طالب علم تھا ان کے رشتہ داروں کے مکان گیا تھا 5اگست سے یہ طالب علم لاپتہ ہوگیا جس کی نعش کو ایک بند باتھ روم سے دستیاب کیا گیا ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس نے بتایا کہ انوراگ شرما ذہنی معذور تھا ۔ بابوپلی پولیس کے مطابق 17 سالہ مانس کمار ریڈی جو انٹر کا طالب علم تھا ۔ کل رات اس طالب علم نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی جو خرابی صحت سے پریشان تھا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔