مدرسہ امداد العلوم ضلع محبوب آباد میں17 جنوری کو جلسہ دستاربندی حفاظ

   

ورنگل۔ 14 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ناظم مدرسہ مولانا محمد بدیع الزماں کے بموجب مدرسہ امدا د العلوم مری پڑی بنگلہ ضلع محبوب آباد کے زیر اہتمام 17جنوری 2024،بروز چہارشنبہ ،بوقت بعد نماز عصر ،بمقام احاطہ مدرسہ امدا د العلوم مری پیڑہ بنگلہ ضلع محبوب آباد میں ’ جلسہ دستار بندی و تحفظ ختم نبوت ‘ پروگرام زیر صدارت مولانا محمد سعید احمد قاسمی ناظم مدرسہ دار العلوم کھمم ،زیر سرپرستی مولانا محمد عبدالستار قاسمی ،زیر نگرانی مولانا محمد یوسف زاہد المظاہری انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔حافظ محمد امیر الدین کھمم قرأت کلام پاک اور حافظ عبدالعزیز مریال گوڑہ نعت کا نذرانہ پیش کریں گے ۔مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا محمد عبدالعلیم فاروقی ناظم مدرسہ دارالمبلغین لکھنؤ ( اتر پردیش )، مولانا محمد ارشد علی قاسمی، مولانا محمد عبدالقادر رشادی، نور محمد ( ابو بھائی ) تلگو مقرر ذمہ دار دعوت و تبلیغ وجئے نگرم کے علاوہ ریاست کے دیگر علماء کرام کے خطابات ہونگے۔ مولانا محمد عارف حسین قاسمی ناظم جلسہ رہیں گے ۔تکمیل حفظ کی سعادت حاصل کرنے والے طلباء میں حافظ محمد امجد ولد عبدالرحیم ،حافظ سید مجاہد ولد سید امام ،حافظ شیخ عبدالرحیم ولد شیخ امام ،حافظ سیدمصعب ولد معین الدین ،حافظ محمد محمود ولد نظام الدین ،حافظ دلشاد ولد عین الحق ،حافظ محمد فرمود ولد سلام الدین ،حافظ محمد نصیر ولد مسلم ،حافظ فرقان ولد کلام ،حافظ محمد فیاض ولد قاسم شامل ہیں ۔جلسہ استقبالیہ میں حافظ عبدالکریم ،مولانا محمد افضل حسین ،مولانا سید اکبر ،حافظ محمد کاظم ،حافظ محمد احمد حسین ،حافظ محمد ساجد ،حافظ عبدالصمد ،مولانا عبدالرزاق،ماسٹر عبدالحمید شامل ہیں ۔

یادِ یومِ وصال حضرت سیدنا اویس قرنی ؓ
محبوب نگر ۔ 14 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد عبدالجمیل فاروقی کے بموجب محبوب سبحانی چھلہ نزد ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن رائچور روڈ محبوب نگر پر 3 رجب پیر کو بعد نماز مغرب یادِ یومِ وصال عاشقِ رسول حضرت سیدنا اویس قرنی ؓ منایا جارہا ہے۔ بعد نماز عصر فاتحہ خوانی ہوگی، بعد نماز مغرب دعوتِ طعام کا اہتمام رہے گا۔ آپ حضرات سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔
جیون ریڈی نے نیائے یاترا کے پوسٹر کی رسم اجرائی انجام دی
جگتیال ۔ 14 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راہول گاندھی کی جانب سے 14 جنوری سے شروع ہورہی دوسری بھارت جوڑو نیائے یاترا کی مدد کیلیے جگتیال کے سینیر قاید یم یل سی جیون ریڈی نے آج اپنی رہائش گاہ اندرا بھون پر اپنی کار پر اپنے ہاتھوں سے بھارت جوڑو نیائے یاترا کے اسٹیکر کو چسپاں کیا اور پوسٹر کی رسم اجرای انجام دی۔ اس موقع پر انہوں نے راہل گاندھی کی جانب سے نکالی جارہی نیائے یاترا کی ستائش کی ملک کے موجودہ حالات اور بی جے پی حکومت میں ملک جن حالات سے گذر رہاہے عوام کو واقف کروانے کے لئے جس طرح پہلی بھارت جوڑو یاترا کے ثمرآور نتایج برآمد ہوئے ہیں، امید ہے دوسری نیایے یاترا بھی ملک کی تاریخ کو بدلنے میں اہم ہوگی اس موقع پر پارٹی قایدین اور کارکن موجود تھے۔