مدھیہ پردیش۔ میویشیوں کی چوری کے شبہ میں مسلم اشخاص پر ہجوم کا حملہ

,

   

متاثرین سات افرادکے ایک گروپ پر مشتمل ہیں جس میں ایک نابالغ لڑکا بھی ہے۔
مدھیہ پردیش کے سنگراولی ضلع میں پیش ائے ایک واقعہ میں مبینہ میویشوں کی چوری کے معاملے میں ایک ہجوم نے چند ایک مسلمانوں کو نشانہ بنایاہے۔مذکورہ متاثرین سڑک پر بیٹھے ہوئے میویشیوں کو ہٹارہے تھے۔

مذکورہ واقعہ سنگواؤلی ضلع کے دیوسار تحصیل میں 21ستمبر کے روز پیش آیاہے۔

مذکورہ متاثرین ایک ویان میں جارہے تھے جس وقت انہوں نے میویشیوں کو ہٹانے کے لئے اس کو روکا‘ مذکورہ ملزمین کو شبہ آیاکہ وہ میویشے چوری کررہے ہیں اور ان پر حملہ کردیاتھا۔

متاثرین سات افرادکے ایک گروپ پر مشتمل ہیں جس میں ایک نابالغ لڑکا بھی ہے۔

ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کیاگیا جس میں ان لوگوں کو ہجوم کے گھیرے میں دیکھا یاگیاہے جو ان سے پوچھ تاچھ او رمارپیٹ کررہا ہے۔

دیوسارا ایس ایچ او کپور ترپاٹھی کے حوالے سے صحافی کاکوی کا کہنا ہے کہ ”مذکورہ پولیس نے چھ لوگوں پر ائی پی سی کی دفعہ 294‘ 342‘34‘506اور 323کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے“۔

ترپاٹھی نے مزیدکہاکہ ضمانتی دفعات کے تحت ان پر مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمین کو نوٹس جاری کردی گی ہے جس میں گرفتاری ضروری نہیں ہے۔

ان کاکہنا یہ تھا کہ ہجوم اس واقعہ پرغلط فہمی کاشکار ہے اور اس نے ان لوگوں پر حملہ کردیاتھا۔