مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی تیاریوں کا امیت شاہ نے لیا جائزہ

,

   

اسمبلی الیکشن مدھیہ پردیش میں اسی سال کے آخر میں مقرر ہیں۔
نئی دہلی۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اورہوم منسٹر امیت شاہ مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کی تیاروں کا جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق اس ضمن میں یہاں اپنے مکان پر شاہ نے ایک اجلاس منعقد کیاجس میں مدھیہ پردیش چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان‘پارٹی کے ریاستی الیکشن انچارج بھوپیندر یادو‘ ریاستی صدر وی ڈی شرما اور دیگر سینئر قائدین نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران چیف منسٹر اور ریاستی صدر نے شاہ کو ایک رپورٹ پیش کی جس میں انتخابی تیاروں کی تفصیلات موجود تھی او رآنے والے مہینو ں میں انجام دئے جانے والے کاموں کی بھی تفصیلات سے شاہ کو واقف کروایا ہے۔

ذرائع نے مزیدکہاکہ ریاست میں وزیراعظم نریندر مودی کے مجوزہ دورکی تیاریوں کے متعلق بھی انہوں نے تبادلہ خیال کیاہے۔

اسی سال مدھیہ پردیش کے اسمبلی انتخابات مقررہیں۔ برسراقتدار کو امید ہے کہ وہ اقتدار میں واپس لوٹے گی اور اپوزیشن کانگریس کو بھروسہ ہے کہ وہ حکمراں نظام کو اقتدار سے بیدخل کردیں گے۔