اندور/اجین: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا مدھیہ پردیش میں ساتویں دن صبح مالوانچل کے سانور سے شروع ہوئی اور دن کے وقت اجین شہر میں داخل ہوگی۔ ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ، سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ، سینئر لیڈر جے رام رمیش، سابق مرکزی وزیر ارون یادو، بڑی تعداد میں نوجوان لیڈر اور ہزاروں کارکنان یاترا میں مسٹر گاندھی کے ساتھ شامل ہیں۔ یہ یاترا صبح تقریباً 10 بجے نینورہ پہنچے گی اور 3.30 بجے اجین میں دگمبر جین سدھا کھیت شری مہاویر تپوبھومی پر رہے گی۔ راہول گاندھی اس کے بعد مشہور مہاکالیشور مندر جائیں گے ۔