نئی دہلی۔ 4 جون ۔ ( یو این آئی ) سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش میں ریت مافیا کی رپورٹنگ کرنے پر پولیس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں دو صحافیوں پر مبینہ حملہ کے خلاف دائر درخواست پر چہارشنبہ کو ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کیا، لیکن گرفتاری سے تحفظ کی ان کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے عبوری حکم دینے سے انکار کر دیا۔جسٹس سنجے کرول اور ستیش چندر شرما کی بنچ نے مدھیہ پردیش کے صحافیوں ششی کانت جاٹو اور امرکانت سنگھ چوہان کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک عدالت جرم کی اصل نوعیت کے بارے میں نہیں جانتی، وہ ان دونوں کو گرفتاری سے تحفظ دینے والا کوئی عبوری حکم جاری نہیں کر سکتی۔بنچ نے عرضی گزار سے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ آپ چوتھے ستون ہیں لیکن آپ کو ان خدشات کو ریکارڈ پر ظاہر کرنا ہوگا۔ عدالت نے کہا کہ آپ کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ جانے سے کیا چیز روکتی ہے ؟ آپ کو دہلی ہائی کورٹ جانے سے کیاچیز روکتی ہے ؟ یہ عدالت تعطیل میں سماعت کر رہی ہے ۔