مدہول میں ایم پی جے کے کلینڈر کی رسم اجرائی

   

مدہول۔ 14 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایم پی جے موؤمنٹ فار پیس اینڈ جسٹس کے کلینڈر کی رسم اجرئی جناب تجمل احمد امیر مقامی جماعت اسلامی مدہول جناب بشیر احمد ایم پی جے صدر مدہول جناب محمد صلاح الدین جناب عبدلمقیت ودیگر کے ہاتھوں عمل میں آئی اس موقع پر ذمہ داران نے کہاکہ اپم پی جے قومی سیاسی پارٹی ہے جس کامقصد ملک میں امن وامان کو قائم کرنا اور سیاسی طور پر ہونے والی ناانصاف کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے عوام کو انصاف دلوانا اور ملک سے بد امنی کو دور کرنا ہے اس نصب العین کے تحت ایم پی جے کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہے ۔

میونسپل کمشنر کو لکچررس اسوسی ایشن کی مبارکباد
مدہول۔ 14 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میونسپل کمشنر مسز شروتی اوجھا کو گورنمنٹ میناریٹی لکچرارس اسوسی ایشن کی جانب سے مبارکباد دی گئی اور کچھ مسائل سے ان کو واقف کرویا گیا اور ان پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں قابل ذکرگورنمنٹ کالجوں کو گروکلز کی طرح تیار کیا جائے، طلباء کے داخلے کے لیے پہلے سرکاری کالجوں کو آن لائن لاگ سہولت دی جائے امتحانات کے انعقاد اور تمام صورتوں میں پرانی سنیارٹی کو مدنظر رکھا جائے گا، نئے ریگولر فیکلٹی کو ایمرجنسی کی صورت میں سی ایل کے بغیر خصوصی صحت کی چھٹی دی جائے باقی ماندہ کنٹریکٹ اساتذہ کو ریگولر سمجھا جائے اور التوا تنخواہیں ماہانہ وقت پر ادا کی جائیں۔ یونین کے ریاستی صدر سیدذبی، ورکنگ صدر محمد مینہاج الحق جنرل سکریٹری عبداللہ، خزانچی مبین احمد، خواتین قائدین اور دیگر موجود تھے۔