مدہول گرام پنچایت میں مسائل کے انبار ، عوام کو مشکلات

   

مدہول /8 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میجر گرام پنچایت مدہول میں ترقیاتی کام کوسوں دور ہے۔ سڑکیں اور ڈرین لائین کی حالات ابترہے۔ عوام کو مشکلات کا سامنا ہے عوام میں سخت نارضگی پائی جارہی ہے مدہول کی عوام کا کہنا ہے کہ وارڈ نمبر 9 اور 2 و دیگر وارڈس میں ڈرین اور نالیوں کا پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے لیکن اسکی نکاسی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے سڑکیں بوسیدہ ہوچکی ہیں سڑکوں کے کنارے کچرے کے انبار ہیں آوارہ کتوں کی کثرت میں اضافہ ہورہا ہے مچھروں میں اضافہ ہورہا ہے جو ٹائفائیڈ اور ملریا جیسی بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں لیکن گرام پنچایت کی جانب سے کاموں کو انجام نہیں دیا جارہا ہے عوام کا کہنا ہیکہ چھ ماہ قبل گرام پنچایت ای او کو ایک یادداشت بھی دی گئی تھی لیکن باوجود اسکے کاموں کو انجام نہیں دیا جارہا ہے ماضی میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے دو بچے شدید طور پر زخمی بھی ہوئے تھے مدہول گرام پنچایت کے سرپنچ وینکٹ پور راجندر کو یاد دہانی کروانے پر بجٹ کے میسر نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے ٹال مٹول کردیتے ہیں حالانکہ یہی سرپنچ جو آزاد امیدوار کی حیثیت سے منتخب ہوئے تھے جنھوں نے جیت حاصل کرنے سے پہلے عوام سے کئی ایک وعدے کئے تھے اور مدہول گرام پنچایت کو ایک مثالی گرام پنچایت بنانے کا بھی عزم کیا تھا لیکن اب سب کچھ فراموش کردیا جارہا ہے مسائل جوں کے توں برقرار ہیں مدہول کی عوام نے ڈسٹرکٹ پنچایت آفیسر سے مطالبہ کیا کہ وہ مدہول کے عوامی مسائل کی طرف توجہ دیتے ہوئے کاموں کو انجام دیں ۔