مدینہ میں کورونا کے 90 فیصد مریض صحت یاب،عملہ کو راحت

,

   

مدینہ۔2 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں نئے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 90 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔جس کیبعد میڈیکل عملہ اورانتظامیہ نے راحت کی سانس لی ہے۔وبا کی شروعات سے یکم جون تک مدینہ منورہ میں نئے کورونا وائرس کے 9611 مریض ریکارڈ پر آئے۔مملکت بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ معاملات کے حوالے سے یہ تعداد کم رہی ہے۔وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا بحران کی ابتدا سے اب تک مدینہ منورہ میں مہلک وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 8567 ریکارڈ کی گئی جو89.14 فیصد بنتی ہے۔مدینہ منورہ میں کورونا سے 9611 افراد متاثر ہوئے۔ فی الوقت مدینہ میں کورونا کے مصدقہ معاملات کی تعداد 994 ہے۔ یہ تعداد کا 10.34 فیصد ہے۔ وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 50 ہے جو 0.05 فیصد ہے۔ وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1881 نئے معاملات رپورٹ ہوئے۔22 اموات ہوئیں اور 1864 صحت یاب ہوئے۔ وائرس سے صحت پانے والوں کی مجموعی تعداد 64306 ہوگئی۔یادرہے کہ مدینہ میں حالات بہتر ہونے کے بعد مسجد نبویﷺ کو نمازیوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔