مذہبی خبریں

   

دینی مدارس زبان، ادب و ثقافت کے امین و محافظ
اردو یونیورسٹی میں قومی سمینار کا افتتاح۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز و دیگر کے خطاب
حیدرآباد، 6 ؍ مارچ (پریس نوٹ) دینی مدارس زبان، ادب و ثقافت کے امین و محافظ ہوتے ہیں۔ مدارس کے باعث سارے ملک میں علوم کو فروغ ملا۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر حسن عباس، ڈائرکٹر رضا لائبریری، رامپور، اتر پردیش نے آج مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں شعبۂ فارسی اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ، نئی دہلی کے اشتراک سے 2 روزہ قومی سمینار کے افتتاحی اجلاس میں کلیدی خطبہ دیتے ہوئے کیا۔ سمینار کا عنوان ’’ہندوستانی تہذیب ، ثقافت اور علوم و فنون کے فروغ میں مدارس کے حصہ (فارسی، عربی اور اردو ادبیات کے تناظر میں)‘‘ تھا۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز،و ائس چانسلر نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اردو ذریعہ سے اپنی اسکولی تعلیم پوری کی۔ وہ سائنس پڑھنا چاہتے تھے لیکن اردو میں مواد دستیاب نہ تھا۔ اس لیے انہوں نے خود ماہنامہ ’’سائنس‘‘ کا اجرا کیا۔ سائنس لکھتے لکھتے انہیں قرآن کو ترجمہ سے پڑھنے کا موقع ملا اور انہیں محسوس ہوا کہ یہی مقصدِ حیات ہے۔ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، شیخ الجامعہ، المعہد العالی، حیدرآباد نے کہا کہ جہاں مولانا حالیؔ کو اردو شاعری محض شراب و کباب کی نظر آئی وہیں علامہ اقبالؔنے بھی شعرا و ادباء کے ذہنی دیوالیہ پن کی شکایت کی۔ پھر جب کمیونزم کا غلبہ ہوا تو شاعری میں روزگار کے مسائل نظر آئے۔اگر کہیں اخلاقیات کی شاعری نظر آبھی جاتی تو اسے مذہبی قرار دے کر ادب سے خارج کردیا جاتا۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ اچھے انداز میں کسی بات کو پیش کرنا تعمیری ادب ہے۔شعبہ کے اساتذہ پروفیسر عزیز بانو، ڈاکٹر عصمت جہاں، ڈاکٹر قیصر احمد، ڈاکٹر مصطفی اطہر نے انتظامات کی نگرانی کی۔ میر مصطفی علی کی قرأت کلام پاک سے جلسے کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فضیل ، گیسٹ فیکلٹی، عربی کی کتاب ’’افکار و خواطر‘‘ کی رسم اجرا بھی انجام دی گئی۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 7 مارچ کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر ، عنبر پیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد یحییٰ سعد جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ مولانا مفتی سید تجمل حسین قاسمی مخاطب کرینگے ۔۔

اجتماع برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( راست ) : محترمہ رفیعہ نوشین معتمد بزم علم و ادب کے بموجب 9 مارچ کو 2-30 بجے ملک پیٹ اکبر باغ ایمپائر اسٹیٹ فلیٹ نمبر 105 میں مقرر ہے ۔ قرات کلام مجید کے بعد ممتاز جہاں عشرت نعت شریف پیش کریں گے ۔ سیدہ عابدہ کریم ’ دین سے دوری کی وجوہات اور اس کا حل ‘ ، کے عنوان سے مخاطب کریں گے ۔ محترمہ ڈاکٹر جوہر جہاں ’ ٹنشن اور اس کا حل ‘ کے عنوان سے بیان کرینگے ۔ رفیعہ نوشین ’ اور ہم گر پڑے ‘ مضمون سنائیں گے ۔ محترمہ نسرین نور اپنا تازہ کلام سنائیں گے ۔ محترمہ اسریٰ تبسم ایک مضمون سنائیں گے ۔ سعیدہ سراج ’ بھابی ماں ‘ کے عنوان سے مضمون سنائیں گے ۔۔

مجلس درود شریف
حیدرآباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( راست ) : مدرسہ بنات الصالحات تعلیم القرآن واقع ہاشم آباد میں 7 مارچ کو 3 بجے دن مجلس درود شریف برائے خواتین مقرر ہے ۔ حافظہ و قاریہ شریفہ عائشہ نگرانی کریں گی ۔۔

جلسہ قرات نعتیہ مشاعرہ و محفل
حیدرآباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( راست ) : کل ہند بزم ابوالبرکات کے زیر اہتمام 9 مارچ کو 8-30 بجے شب اردو گھر مغل پورہ میں سالانہ جلسہ قرات کلام پاک نعتیہ مشاعرہ مقرر ہے ۔ نگرانی مولانا سید محمد قادری شکیل کریں گے ۔ مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ ، مولانا محمد رضوان قریشی ، مولانا حافظ حنیف مرزا ، جناب محمد رحیم الدین انصاری صدر نشین اردو اکیڈیمی تلنگانہ مہمان خصوصی ہوں گے ۔ قراء کرام ، شعراء اصحاب و نعت خواں حصہ لیں گے ۔ فرائض نظامت مولانا اقبال شریف قادری انجام دیں گے ۔۔

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری 7 مارچ بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ شکر گنج مقرر ہے ۔ بعد نماز عشاء جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف ہوگا ۔۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ /6 مارچ (راست) جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ بال ریڈی نگر میں بروز جمعرات کو درس قرآن بمکان عبدالرب عقب مسجد بلال ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا ۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ الحسنات کالونی میں درس قرآن بروز جمعرات خالد منزل روبرو مسجد ابوبکر صدیقؓ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی کے زیراہتمام محلہ سمتاکالونی سات گنبد بمکان انجنیئر عبدالباسط شاہزان بیکری لائین میں درس قرآن بروز جمعرات بعد نماز فجر منعقد ہوگا ۔ مولانا محمد فہیم الدین بیدر تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔

مجلس غوثیہ
حیدرآباد ۔ /6 مارچ (راست) درگاہ شریف حضرت جہانگیر پیراںؒ خانقاہ نورانی قادری باغ میں ماہانہ مجلس غوثیہ /7 مارچ کو مقرر ہے ۔ نگرانی حضرت سید شاہ اکرام حسین قادری نقشبندی و متولی کریں گے ۔ بعد نماز ظہر ختم قرآن مجید محفل درود شریف و ختم قادریہ مقرر ہے ۔ قرأت کلام پاک حافظ احمد حسین کی ہوگی ۔ قادری انیس احمد اور نعت خواں اصحاب ہدیہ نعت پاک حضور ٖ میں پیش کریں گے ۔ وعظ کے بعد محفل سماع منعقد ہوگی ۔ نظامت کے فرائض شیخ سعید احمد باوزیر انجام دیں گے ۔ 4 بجے جلوس غلاف مبارک و چادر گل درگاہ شریف پر پیش کی جائے گی اور تبرک تقسیم ہوگا ۔ بعد نماز عصر خصوصی دعا ہوگی ۔

محفل ذکر و درود شریف
حیدرآباد ۔ /6 مارچ (راست) خانقاہِ صوفیہ ابوالعلائیہ روبرو مسجد پیارو میاں مصری گنج ’’محفل ذکر و درود شریف ‘‘ /7 مارچ بروز جمعرات بعد نماز عشاء 9 بجے بہ سرپرستی الحاج حضرت خواجہ صوفی شاہ محمد زبیر چشتی ابوالعلائی عالی سجادہ نشین و متولی مقرر ہے ۔

اعراس
حیدرآباد ۔ /6 مارچ (راست) عرس شریف حضرت خواجہ میاں مجذوبؒ زیبا باغ آصف نگر میں /7 مارچ بروز جمعرات کو چراغاں میں بعد عشاء محفل سماع ہوگی ۔ سجادہ نشین و متولی نگرانی کریں گے اور مراسم عرس انجام دیں گے ۔
٭٭ عرس شریف حضرت شریف شیر علی شاہ قادریؒ مونڈا مارکٹ اولڈ گاندھی ہاسپٹل ریلوے اسٹیشن روڈ سکندرآباد /7 مارچ جمعرات کو بعد نماز ظہر منایا جائے گا ۔ بعد سلام و فاتحہ خوانی ہوگی ۔

بضمن جشن وارث کا نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( راست ) : بضمن جشن وارث ماہانہ نعتیہ مشاعرہ 7 مارچ کو بعد عشاء وارث گلشن کاماٹی پورہ ، بندل گوڑہ عثمان باغ مقرر ہے ۔ نگرانی قاضی قطب حافظ وارثی سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت یزدانی حافظ وارثی و الحاجہ مریم بی وارثی کریں گے ۔ نعتیہ مشاعرہ محمد برہان الدین وارثی ، عبدالرشید ارشد ، شرف الدین ارشد ، محمد اعظم قادری ، سلیم قادری ، شاکر گودڑ شاہی ، سید شوکت علی قادری ، محمد صادق علی صادق ، اسحاق شرفی بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے ۔۔

محفل خواتین کا سالانہ جلسہ
ادبی میگزین کی رسم اجراء اور شام غزل
حیدرآباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( راست ) : محترمہ ثریا جبین سکریٹری نشر و اشاعت کی اطلاع کے بموجب محفل خواتین کا سالانہ جلسہ دوشنبہ 11 مارچ 4 بجے شام اردو ہال حمایت نگر میں منعقد ہوگا ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست صدارت کریں گے ۔ ادبی میگزین کی رسم اجراء جناب محمد رحیم الدین انصاری صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی انجام دیں گے ۔ مہمانان خصوصی تلنگانہ جناب پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر / سکریٹری تلنگانہ اردو اکیڈیمی ، پروفیسر اشرف رفیع ، پروفیسر بیگ احساس اور ڈاکٹر سید مصطفی کمال ایڈیٹر ماہنامہ شگوفہ ہوں گے ۔ مہمانوں کا خیر مقدم پروفیسر حبیب ضیا ، محترمہ نسیمہ تراب الحسن ، ڈاکٹر اودیش رانی ، محترمہ قمر جمالی اور محترمہ انیس عائشہ کریں گی ۔ جلسہ کی کارروائی محترمہ تسنیم جوہر انجام دیں گی ۔ بعد ازاں محفل خواتین کی شاعرات کا کلام محترمہ پورواگرو اورساتھی ساز پر پیش کریں گے ۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر عطیہ مجیب عارفی انجام دیں گی ۔ادب دوست حضرات و خواتین سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔

ماہانہ فاتحہ
حیدرآباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( راست ) : حضرت سید قبول پاشاہ قادری چشتی زرین کلاہؒ کی ماہانہ فاتحہ 7 مارچ خانقاہ قبول مصطفوی نور خاں بازار زیر نگرانی مولانا سید ابراہیم قادری فاروق پاشاہ زرین کلاہ سجادہ نشین مقرر ہے ۔ بعد نماز مغرب محفل میلاد و نعت بعد نماز عشاء پیشکشی چادر گل سلام و دعا منعقد ہوگی ۔۔

مجالس عزاء
حیدرآباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( راست ) : انجمن عزا داران پنجشنبہ کے جشنوں کا سلسلہ جمعرات 7 مارچ شام 7 بجے سے صدر انجمن محمد اسحاق علی کے مکان دارالشفاء سے آغاز ہوگا ۔ حاجی علی حسین باقری حسین نگر کالونی ، سید رضا حسین نقوی بالسٹی کھیت ، میر نقی علی عاشور خانہ الحسین جام باغ ، میر حسین علی خاں زوار مرحوم قیصر منزل ، عابد علی خاں والا جاہی و جعفر علی الاوہ سرطوق ، آغا علی آفندی چھتہ بازار ، عباس علی فرید احاطہ کمال یار جنگ ، بارگاہ شبیر زہرا نگر پنجہ شاہ ولایت ، عاشور خانہ قدم رسول میں نائب صدر میر معظم حسین خاں رضوی کے جشن کے بعد جشنوں کے سلسلہ کا اختتام ہوگا ۔۔