مذہبی خبریں

   

سالانہ محفل نعت شہ کونین
حیدرآباد 17 مارچ (راست) بمکان داعی محفل حکیم محمد حنیف انور قادری، چشمہ بی بی جہاں نما میں سالانہ فاتحہ حکیم محمد حسینؒ مجیبی ظہوری قادری 12 رجب مطابق 20 مارچ بعد نماز عشاء زیرنگرانی مولانا سید شاہ احمد الحسینی سعید قادری منعقد ہوگی۔ نظامت الحاج محمد اقبال شریف قادری کی رہے گی۔ قرأت کلام پاک سے محفل کا آغاز ہوگا۔

یوم حضرت خواجہ اجمیری کا انعقاد
حیدرآباد 17 مارچ (راست) دارالعلوم خواجہ غریب نواز ہاشم آباد چندرائن گٹہ میں آج یوم حضرت خواجہ غریب نواز منایا گیا۔ حافظ رفیق احمد قادری بانی و مہتمم دارالعلوم نے اپنی تقریر میں کہاکہ ہندوستان میں اشاعت اسلام کا کام حضرت خواجہ غریب نواز نے اپنی عملی زندگی سے شروع کیا اور آپ کا ہر عمل لاکھوں دلوں کو اسلام کی روشنی سے منور کیا۔ انھوں نے نماز کی پابندی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی زندگی کا اہم جُز نماز کی ادائیگی رہا۔ اس موقع پر دارالعلوم کے طلباء نے دینی تعلیمی مظاہرہ پیش کیا۔

درس تفسیر القرآن برائے خواتین
حیدرآباد 17 مارچ (راست) درس تفسیر القرآن برائے خواتین روزانہ 12 تا 3 بجے دن قیامگاہ جناب سید سمیع اللہ واقع روبرو مسجد قوت الاسلام قاضی پورہ میں مقرر ہے۔ خواتین و طالبات سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔

جشن مولود کعبہ و محفل سماع
حیدرآباد ۔ 17 مارچ (پریس نوٹ) سالانہ جشن مولود کعبہ حضرت سیدنا علی ابن ابی طالب کرم اللہ وجہہ و جشن حضرت سیدنا خواجہ غریب نوازؓ سلطان الواعظین حضرت صوفی شاہ محمد عبدالقادر قادری چشتی رازؒ کی مجلس فاتحہ، حضرت الحاج صوفی شاہ محمد عبدالرزاق قادری چشتیؒ کی سالانہ فاتحہ 18 مارچ کو درگاہ شریف احاطہ صوفی منزل مصری گنج میں مقرر ہے۔ بعد نماز عصر مجلس ختم قرآن مجید، بعد مغرب مجلس حلقہ ذکراللہ، بعد عشاء محفل سماع مقرر ہے۔

ادب صادق کے زیراہتمام آج جلسہ سیرت صدیق اکبرؓ و خواجہ اجمیریؒ و طرحی مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 17 مارچ (راست) قاری فیض صدیقی کے بموجب ادارہ ادب صادق کا 405 واں اور بزم مزاح صادق کا 13 واں جلسہ و مشاعرہ 18 مارچ دوشنبہ کی شام 7 بجے سہیل منشن روبرو محبوب فنکشن ہال پلر نمبر 17 مہدی پٹنم سنتوش نگر کالونی میں منعقد ہوگا۔ ادبی اجلاس کی صدارت مولانا ضیاء عرفان حسامی کریں گے۔ نظامت ڈاکٹر خواجہ فریدالدین صادق کی ہوگی۔ مسرز ڈاکٹر نادرالمسدوسی، ڈاکٹر خواجہ فریدالدین صادق، قاضی محمد سراج الدین رضوی مخاطب کریں گے۔ ادبی اجلاس کے فوری بعد جناب جہانگیر قیاس کی تہنیتی جلسہ ہوگی جس میں ان کی کتاب ’’اظہار قیاس‘‘ کی رسم اجراء پر انہیں ادارہ ادب صادق کی جانب سے تہنیت پیش کی جائے گی۔ بعدازاں منقبتی مشاعرہ زیرنگرانی جہانگیر قیاس منعقد ہوگا۔ منقبتی مشاعرہ کے فوری بعد ادارہ ادب صادق کا طرحی مشاعرہ زیرصدارت ممتاز شاعر علیم پرواز منعقد ہوگا اور آخر میں بزم مزاح صادق کا طرحی مشاعرہ بطرح زیرصدارت جناب اسلم فرشوری منعقد ہوگا۔ جناب شاہنواز ہاشمی، ڈاکٹر سلیم عابد مہمان اعزازی ہوں گے۔

اصلاحی و تربیتی اجتماع
حیدرآباد 17 مارچ (راست) مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 18 مارچ بروز پیر بعد نماز عشاء جامعہ اسلامیہ تجوید القرآن، آزاد نگر عنبرپیٹ حیدرآباد میں زیرصدارت حافظ محمد غوث رشیدی، زیرسرپرستی مولانا شاہ محمد کمال الرحمن اصلاحی و تربیتی اجتماع منعقد کیا جارہا ہے۔ مولانا شاہ فضل الرحمن محمود مخاطب کریں گے۔ نماز عشاء ٹھیک 8.15 بجے ہوگی۔