مذہبی منافرت والی حرکت اور مذہب کو برا بھلا کہنے پر دو افراد گرفتار

   

این جی اے کے فیلڈ آفیسر کی شکایت پر سی سی کیمروں سے ملزمین کی نشاندہی
حیدرآباد /21 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ٹپہ چبوترہ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے دو افراد بشمول ایک نابالغ کو گرفتار کرلیا ۔ جی سنتوش کمار انسپکٹر پولیس ٹپہ چبوترا کے مطابق 24 سالہ شرف الدین ساکن نٹراج نگر جھرہ اور ایک 16 سالہ نابالغ لڑکے کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ جبکہ اس مقدمہ میں جس کی شکایت 18 اکٹوبر کو سرینواسلو نامی شخص نے کی تھی جو ایک این جی او میں بحیثیت فیلڈ آفیسر کام کرتا ہے ۔ اپنی دو ساتھی فیلڈ آفیسر نیہا فاطمہ اور مونیکا کے ساتھ جارہا تھا کہ باقری ہوٹل چوراہے پر چند افراد نے اسے روک لیا اور مبینہ طور پر مارپیٹ کا نشانہ بنایا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذہبی منافرت والی حرکتیں اور مدہب کو برا بھلا کہتے ہوئے شکایت گذار کو نشانہ بنایا گیا اور اس کے قبضہ سے تین سو روپئے رقم بھی چھین لی گئی اور ساتھ ہی نیہا فاطمہ کے ساتھ بھی بدسلوکی کرتے ہوئے اس لڑکی کو کافی برا بھرا کہا گیا ۔ ٹپہ چبوترا پولیس کا کہنا ہے کہ اس حرکت سے دو مذاہب کے درمیان نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ۔ اس سلسلہ میں پولیس نے اس وقت 19 سالہ مزمل ساکن سلطان علی باغ اور 24 سالہ شرف الدین قریشی ساکن سبزی منڈی کلثوم پورہ کو گرفتار کرلیا تھا ۔ پولیس نے سنگین دفعات کے تحت کارروائی کی اور دور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مجرمین کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں عدالتی تحویل میں دے دیا ۔