مراٹھا کوٹہ: بی سی کمیشن پینل کی حکومت کو رپورٹ

   

ممبئی: مہاراشٹر ریاستی پسماندہ طبقاتی کمیشن نے مراٹھوںکی پسماندگی کا پتہ لگانے کے لیے اپنی ایک سروے رپورٹ ریاستی حکومت کو پیش کی ہے ، 20 فروری کو کمیونٹی کے کوٹے کو حتمی شکل دینے کے لیے بلائے گئے خصوصی قانون ساز اجلاس سے چار دن پہلے ، جمعہ کو یہاں رپوٹ پیش کی گئی ہے ۔ ایم ایس بی سی سی کے چیئرمین جسٹس (ریٹائرڈ) سنیل شکرے اور دیگر ممبران نے آج صبح نائب وزیراعلی دیویندر فڑنویس کی موجودگی میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو ان کی سرکاری رہائش گاہ ‘ورشا’ پر رپورٹ پیش کی۔ جسٹس شکرے نے کہا کہ یہ ملک میں کہیں بھی کیا گیا اب تک کا سب سے بڑا سروے تھا جس کے لیے تقریباً تین سے چار لاکھ سروے کرنے والوں نے ریاست بھر میں 2.25 کروڑ سے زیادہ کمیونٹی کے لوگوں سے رابطہ کیا۔