مراٹھواڑہ کے 3حلقوں میں بڑے پیمانے پر مسلم ووٹنگ

   

ممبئی: لوک سبھا انتخاب 2024کے دوسرے مرحلہ کے دوران ووٹرس اور بطور خاص مسلم رائے دہندگان نے بڑے پیمانے پر اپنے آئینی حق کے استعمال کیا۔ مسلم ووٹرس اور خاص کر مسلم خواتین نے شدید گرمی کے باوجود لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہو کر ووٹنگ کی۔ مراٹھواڑہ علاقے میں آج تین حلقوں میں ووٹنگ ہوئی۔ پربھنی، ناندیڑ اور ہنگولی ان حلقوں بڑی تعداد میں میں مسلم آبادی ہے ، ان مسلم علاقوں کے پولنگ مراکز میں بڑی بڑی قطاریں آج دیکھنے کوملی۔ آج رائے دیہی کے دن چونکا دینے والی بات یہ نظر آئی کہ مسلم علاقوں میں تمام ہی پولنگ مراکز پر خواتین کی بڑی بڑی قطاریں لگی رہی۔ان خواتین نے اپنا ووٹ ڈالنے کیلئے گھنٹوں قطار میں کھڑا ہونا پسند کیا، بوڑھی اور ضعیف خواتین بھی کافی دیر تک قطاروں میں کھڑی نظرآئی، اور اپنا ووٹ ڈال کر ہی وہ واپس لوٹی۔ پربھنی کے درگاہ روذ، ممتاز نگر ، آصفیہ کالونی اور دہگر مسلم علاقوں کے مسلم علاقوں میں دوپہر تک ہی بڑے پیمانے پر ووٹنگ ہوچکی تھی۔ ان حلقوں میں مسلم ووٹرس میں بڑے پیمانے پر جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ مسلم ووٹرس جوق در جوق اپنے گھروں سے نکلتے ہوئے دیکھے گئے اور ان علاقوں میں پولنگ بوتھ پر مسلم ووٹرس کی لمبی قطاریں لگی ہوئی تھیں۔
اسی طرح ناندیز اور ہنگولی میں بھی مسلم علاقوں میں بڑے پیمانے پر ووٹنگ ہونے کی اطلاعات ہیں۔