مردو مسکن میں 17 اگست کو جشن آزادی ’’تمثیلی مزاحیہ مشاعرہ‘‘

   

جشنِ آزادیٔ ہند تقاریب کے سلسلے میں بزم طنز و مزاح اور فولس پیراڈائز حیدرآباد کے اشتراک سے طنز و مزاح کے مشہور مرحوم شعراء محمد حمایت اللہ، سلیمان خطیبؔ، غوث خواہؔ مخواہ، علی صائبؔ میاں، طالبؔ خوندمیری، گلیؔ نلگنڈوی، حفیظ خان مذاقؔ، فرید انجمؔ، پاگلؔ عادل آبادی اور عظمت بھلاؔواں کی خدمت میں خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے ایک ’’تمثیلی مزاحیہ مشاعرہ‘‘ کا ہفتہ 17 اگست 7 بجے شام بمقام اردو مسکن، خلوت روڈ حیدرآباد انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ جس میں طنز و مزاح کے مشہور شعراء وحید پاشاہ قادری، ڈاکٹر معین امبر بمبوؔ، منور علی مختصرؔ، لطیف الدین لطیفؔ اور جھانپڑؔ شمس آبادی کے علاوہ مشہور مزاحیہ فنکار شبیر خان، سید شہاب الدین، شبن خان، نیر اعظم، اشرف آپاؔ، شہنازؔ معین کے علاوہ جناب محبوب خان اصغرؔ ، مرحوم شعراء کا کلام پیش کریں گے۔ کنوینر ڈاکٹر معین امبر بمبوؔ ہوں گے جبکہ نظامت کے فرائض منور علی مختصرؔ انجام دیں گے۔ شائقین کے لئے داخلہ کی عام اجازت ہوگی۔