مرچی ڈاٹ کام کی جانب سے ’ ہوم فوڈس ‘ کا آغاز

   

ہوم میکرس کے لیے ان کی تیار کردہ مٹھائیوں ، اسنیکس اور اچار کی فروخت کے لیے پلیٹ فارم کی فراہمی
حیدرآباد ۔ 28 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ہندوستانی مٹھائیوں اور اسنیکس کے لیے پریمیر ملٹی لنگول آن لائن پلیٹ فارم ، مرچی ڈاٹ کام کی جانب سے آج نئی کیٹیگری ’ ہوم فوڈس ‘ کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے جس میں گھر کے شیفس کی جانب سے تیار کیے جانے والی غذائی اشیاء ہوں گی ۔ مرچی ڈاٹ کام با صلاحیت ہوم میکرس کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے جو ان کی مٹھائیاں ، نمکین اشیاء ، اچار پورے ملک میں فروخت کرسکتے ہیں اس کا مقصد انہیں با اختیار بنانا اور ان کے لیے آمدنی کا ذریعہ فراہم کرنا ہے ۔ مسٹر جیش رنجن ، آئی اے ایس ، پرنسپال سکریٹری آئی ٹی اینڈ کمیونیکیشن ، حکومت تلنگانہ نے اس پلیٹ فارم کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر مسٹر ٹی ایس ترومورتی آئی ایف ایس ، سکریٹری ( اکنامک ریلیشنس ) ، ایم ای اے ، حکومت ہند بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے آئی ٹی ہب کے خطوط پر آج شام وی ہب کا آغاز کررہی ہے جو خواتین کے لیے ان کے اسٹارٹ اپس قائم کرنے اور دوسری متعلقہ سرگرمیوں کے لیے ایک جگہ ہے ۔ ہندوستان بے شمار ہوم میکرس کا مقام ہے جو ذائقہ دار مٹھائیاں ، غذائی اشیاء اور اچار تیار کرتے ہیں لیکن وہ ان کے پڑوس یا دوستوں سے آگے نہیں جا پاتے ہیں اور کئی صورتوں میں خاندانی پابندی انہیں ان کے گھروں کے باہر ان کی اشیاء کو فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیتی ہے ۔ مرچی ڈاٹ کام کا مقصد ان با صلاحیت لوگوں کے تیار کردہ پراڈکٹس کو فروخت کرتے ہوئے انہیں اس کی قیمت دلانا چونکہ زیادہ تر ہوم میکرس کمپیوٹر کی جانکاری نہیں رکھتے اور نہ ہی ان کے پاس پرنٹر ہوتا ہے اس لیے مرچی ڈاٹ کام نے آن لائن سیلنگ کے طریقہ کار کو سہل اور آسان بنایا ہے جس میں اسمارٹ فونس اور واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے آرڈرس کو پورا کیا جاسکتا ہے ۔ نیرج متل ، چیف آپریٹنگ آفیسر مرچی ای ۔ کامرس پرائیوٹ لمٹیڈ نے ، جو مرچی ڈاٹ کام کی مالک کمپنی ہے ، کہا کہ ہم ان خواتین کو با اختیار بنانا چاہتے ہیں جو قدرے مدد سے ان کی حالت کو بہتر بناسکتی ہیں اور ان کے گھروں سے نکلے بغیر خود ان کے اور ان کے خاندانوں کی بہتری کے لیے بہت کچھ کرسکتی ہیں ۔۔