مرکزی حکومت اپوزیشن کی آواز کو کچل کر ڈکٹیٹرشپ دکھارہی ہے: سکھبیر سنگھ بادل

,

   

زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو سڑک سے پارلیمنٹ تک گھیرے میں لیا جارہا ہے۔ اب اس معاملے پر شرومنی اکالی دل کے رہنما سکھبیر سنگھ بادل نے کہا کہ مرکزی حکومت ڈکٹیٹر شپ دکھارہی ہے۔ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حزب اختلاف کی آواز کچلی جارہی ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نئے زرعی قوانین کو واپس لیا جائے اور اس کے بعد اس مسئلے پر پارلیمنٹ میں بحث کی جائے۔ جب تک حکومت اس قانون کو واپس نہیں لیتی ہے ، ہم لوک سبھا میں اس کا مطالبہ بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیگاسس اسپائی ویئر معاملہ ایک سازش ہے۔ یہ آئین کے خلاف ہے۔ ہم اس کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔