مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں داخل کیا حلف نامہ، ہم جنس شادیوں کو قانونی تسلیم کرنے کی مخالفت کی

   

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے ہم جنس شادی کو منظوری دینے کی درخواستوں پر سپریم کورٹ میں اپنا جواب داخل کیا ہے۔ مرکزی حکومت نے ایسی تمام 15 درخواستوں کی مخالفت کی، جن میں ہم جنس شادی کو قانونی حیثیت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں پیش کردہ اپنے حلف نامہ میں کہا کہ ہم جنس شادی کو منظوری نہیں دی جاسکتی ہے۔ یہ ایک خاندان کے ہندوستانی تصور کے خلاف ہے۔ ہندوستان میں خاندان کا تصور شوہر اور بیوی اور ان سے پیدا ہونے والے بچوں پر مشتمل ہے۔ مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ سے ان تمام عرضیوں کو خارج کرنے کا مطالبہ کیا۔