مرکزی حکومت کی پالیسیاں کسانوں کے مفادات کے خلاف

   


اچم پیٹ سے حیدرآباد ریونت ریڈی و دیگر کی پد یاترا کی ستائش :طاہر بن حمدان

نظام آباد :اربن کانگریس کے انچارج طاہر بن حمدان نے سیاست نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے پی سی سی کے ورکنگ پریسیڈنٹ ریونیت ریڈی اور کانگریس کے سی ایل پی لیڈر ملو بھٹی وکرا مارکے پدیاترا کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کسان میں شعور بیدار کرنے کی غرض سے دو قائدین پدیاترا کرنا قابل ستائش اقدام ہے انہوں نے کہا کہ پی سی سی کے ورکنگ پریسیڈنٹ مسٹر ریونت ریڈی اچم پیٹ سے حیدرآباد تک پدیاترا کرتے ہوئے کسانوں سے ملاقات کررہے ہیں اور کسانوں کو مرکزی، ریاستی حکومت کی پالیسیوں سے واقف کراتے ہوئے مرکزی اور ریاستی حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں سے ہونے والے نقصانات کا تفصیلی طور پر واقف کروا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کسانوں کیخلاف مرکزی حکومت کی جانب سے تین قانون کو نافذ کیا ہے اور یہ قانون کسانوں کیخلاف ہے اپنے سرمایہ دار کو خوش رکھنے کیلئے وہ بھی حکومت نے اس طرح کے قوانین کو تیار کررہے ہیں جو ملک کے کسانوں کے مفادات کیخلاف ہے ۔ طاہر بن حمدان نے کہا کہ ریونت ریڈی اپنی پدیاترا میں کسانوں کو اس بات سے بھی واقف کروا رہے ہیں کہ خریدی مراکز کو ختم کردیا گیا ہے اور یہ صرف اور صرف بی جے پی حکومت کے اشاروں پر کیا گیا ہے ٹی آرایس بی جے پی کی مرکزی حکومت کے اشاروں پر کام کررہی ہے انہوں نے کہا کہ سی ایل پی لیڈر ملو بھٹی وکرا مارعادل آباد کے کپاس کے کسانوں سے ملاقات کرتے ہوئے کپاس کی اقل ترین قیمت کی ادائیگی اور خریدی مراکز قائم کرنے کا حکومت پر دبائو ڈال رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں نظام آباد ضلع میں ہلدی کی اقل ترین قیمت کی ادائیگی اور دھان کی خریدی مراکز قیام کرتے ہوئے آئی کے پی سنٹرس اور کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے ذریعہ بڑے پیمانے پر دھان کی خریدی کی گئی تھی ۔ لیکن اب حکومت جان بوجھ کر ان خریدی مراکز کو ختم کردی ہے مرکزی حکومت کی منڈی کے نظام کو بند کرنے کے فیصلہ کے تحت تلنگانہ میں بھی خریدی مراکز بند کیا گیا ہے اور کانگریس قائدین ان چیزوں کو کسانوں کو واقف کراتے ہوئے حکومت پر دبائو ڈال رہے ہیں اور یہ کسانوں کے مفادات کے حق میں ہے اور یہ پدیاترا سے حکومت کی ناکامی منظر عام آئی گی ۔