مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا آج اجلاس

   

حیدرآباد۔ 2 جولائی (فیاکس) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ذیقعدہ 3 جولائی 6 بجے شام بمقام حسینی بلڈنگ ،معظم جاہی مارکٹ زیرنگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علمائے دکن منعقد ہوگا۔ معزز اراکین رویت ہلال کمیٹی سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے اور عامتہ المسلمین سے خواہش کی جاتی ہے کہ جس کسی کو چاند نظر آئے وہ فون نمبر 24603597 پر 8 بجے تک اور 8 بجے کے بعد فون نمبرات 24576832 ، 24513246، 24521088 پر اور موبائیل نمبرات 9885074220 یا 9391964951 ، 9866112393 ، 9949656226 پر رویت کی صورت میں اطلاع دیں تاکہ شرعی شہادت کی تکمیل کے بعد اعلان کیا جاسکے۔ رویت ہلال کمیٹی نے رویت کے سلسلے میں معقول انتظامات کئے ہیں تاکہ حصول اطلاعات میں سہولت ہو۔