مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کا استعفیٰ

,

   

ان کا یہ اعلان ایسی وقت میں آیا جب مرکزی وزیر تعلیم رامیش پوکھرال اور وزیر لیبر سنتو ش گنگوار نے مرکزی کابینہ سے اپنااستعفیٰ پیش کیا۔


نئی دہلی۔ آج پیش آنے والی کابینی ردعمل بدل سے قبل مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے اپنا استعفیٰ پیش کردیاہے۔ان کا یہ اعلان ایسی وقت میں آیا جب مرکزی وزیر تعلیم رامیش پوکھرال اور وزیر لیبر سنتو ش گنگوار نے مرکزی کابینہ سے اپنااستعفیٰ پیش کیا۔

مودی کی زیر قیادت کابینہ کی دوسری معیاد میں پہلی بڑی ردوبدل میں توقع کی جارہی ہے کہ وزیراعظم مختلف سماجی گروپس او رعلاقوں کی نمائندگی میں نئے چہرو ں کو موقع فراہم کریں گے۔

نیوزایجنسی اے این ائی کے بموجب‘ 43نئے ممبرس وزیر اعظم مودی کی نئی کابینہ میں شامل ہورہے ہیں‘ جس میں زیادہ ترایس سی‘ ایس ٹی ممبرس کی نمائندگی کو ترجیح دی گئی ہے۔

چہارشنبہ کے روز دن میں دس سے زائد متوقع منسٹرس نے وزیراعظم نریندر مودی سے سے ان کے رہائش پر ملاقات کی تھی۔

مودی سے ملاقات کرنے والوں میں بشمول بی جے پی کے نارائن رانے‘ سربندہ سونوال‘ جیوتردیتا سندھیا‘ اجئے بھٹ‘ بھوپیندر یادو‘ شوبھا کرن دلاجے‘ سنیا دگل‘ میناکشی لیکھی‘ بھارتی پوار‘ شانتانو ٹھاکر اور کپل پٹیل‘ جے ڈی یوکے آر سی پی سنگھ‘ ایل جے پی پوشپاپتی پارس‘ اور اپنا دل کی انوپریا پٹیل شامل ہیں۔

بی جے پی ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض مملکتی وزیر بشمول جی کشن ریڈی‘ پرشتم روپالا اور انوراگ ٹھاکر بھی موجود تھے جس کو آگے بڑھایاجائے گا۔بی جے پی کے صدر جے پی نڈا بھی ان کے ساتھ موجودتھے۔