مرکز اور ہریانہ حکومت کو تاجروں کے نقصان کی تلافی کرنی چاہئے

   

چنڈی گڑھ: آل انڈیا ٹریڈ بورڈ کے قومی چیف جنرل سکریٹری بجرنگ گرگ نے اتوار کو کہا کہ مرکزی اور ہریانہ حکومتوں کو تاجروں کے نقصان کی تلافی کرنی چاہئے ۔تاجروں اور صنعت کاروں سے بات کرنے کے بعد گرگ نے کہا کہ ہریانہ حکومت کی طرف سے سڑکیں بند کرنے کی وجہ سے تاجروں اور صنعت کاروں کو 12 دنوں میں 19,800 کروڑ روپے کے کاروبار کا نقصان ہوا ہے ، وہیں گزشتہ کسان تحریک میں کروڑہا روپے کا نقصان ہوا تھا۔ تجارت اور صنعت کو کافی نقصان پہنچا اور کروڑوں روپے کا کاروبار میں نقصان ہوا۔