کا انتخاب کرتے ہوئے بڑے زور و شور سے کام کیا جارہا ہے۔ مختلف موقعوں پر وزیر اعظم نریندر مودی۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، مرکزی وزرا، بی جے پی کے قومی قائدین، بی جے پی کے چیف منسٹرس تلنگانہ کا دورہ کرتے ہوئے بی جے پی کے قائدین اور کارکنوں میں ایک نیا جوش و خروش پیدا کررہے ہیں۔ 2 جون کو تلنگانہ کی آٹھویں یوم تاسیس تقریب ہے۔ مرکزی حکومت نے ابھی تک اس کی سرکاری طور پر تقریب نہیں منائی۔ جمعرات کو دہلی میں مرکزی محکمہ کلچرل کی جانب سے پہلی مرتبہ تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ 2 جون کو شام 6 بجے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر میں تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس میں مختلف گلوکاروں کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں ہریانہ اسکول کے طلبہ بھی مختلف پروگرامس پیش کریں گے۔ تلنگانہ میں بی جے پی کو مستحکم کرنے کے لئے جولائی میں تین روزہ اجلاس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس میں وزیر اعظم مودی کے علاوہ 18 ریاستوں کی نمائندگی کرنے والے بی جے پی کے چیف منسٹرس اور دوسرے قائدین شرکت کریں گے۔ تلنگانہ کے بی جے پی کے قائد بنڈارو دتاتریہ کو ہریانہ کا گورنر بنایا گیا۔ اس طرح تلنگانہ کی نمائندگی کرنے والے بی جے پی قائد ڈاکٹر لکشمن کو اترپردیش سے بی جے پی کا امیدوار بنایا گیا ہے۔ ساتھ ہی تلنگانہ کے مرلیدھر راؤ کو مدھیہ پردیش اور پی سدھاکر ریڈی کو تاملنا؛و کا انچارج بنایا گیا ہے۔ ن