مریضوں سے زائد چارجس کی وصولی کھمم میں 10 دواخانوں کے خلاف کارروائی

   

حیدرآباد۔ ریاست میں کورونا کے علاج کے سلسلہ میں خانگی اور کارپوریٹ ہاسپٹلس کی لوٹ کے خلاف حکومت کی کارروائیوں میں شدت پیدا ہوچکی ہے۔ ریاستی سطح پر ہاسپٹلس کے خلاف کارروائی جاری ہے تو دوسری طرف اضلاع میں بھی کلکٹرس کی سطح پر کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ کھمم ضلع میں ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر نے 10 خانگی دواخانوں میں کورونا کے علاج کی اجازت کو منسوخ کردیا ۔ حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹاسک فورس کی تحقیقات میں دواخانوں کی جانب سے من مانی رقومات حاصل کرنے کی شکایات ملی ہیں۔ جن دس دواخانوں کے اجازت ناموں کو منسوخ کردیا گیا اُن میں وشواس، کیور، پرشانتی، مارویل، جنانی، انڈس، وجئے لکشمی، سری بالاجی، نیو ہوپ اور سنکلپ جیسے دواخانے شامل ہیں۔