مر یم نواز پولیس وردی میںملے جلے تاثرات

   

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب (پاکستان) مریم نواز نے خواتین کانسٹیبلز کی ایک پاسنگ آؤٹ تقریب میں پولیس کی وردی پہنے شرکت کی، جس کے بعد انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ان کا یہ وردی پہننا ضوابط کی خلاف ورزی نہیں۔ پاکستانی صوبہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز اس وقت سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں، جب سوشل میڈیا پر ان کی پولیس کی وردی میں تصاویر اور ویڈیوز بڑے پیمانے پر شیئر کی گئیں۔ جہاں ایک طرف ان کے اس عمل کو ان کی جماعت اور کئی سوشل میڈیا صارفین نے سراہا، وہیں کئی دیگر صارفین اور اپوزیشن رہنماؤں نے ان پر تنقید بھی کی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ن لیگ کی پوسٹس کے مطابق مریم نواز نے جمعرات کو پولیس کی وردی پہن کر ایک پولیس ٹریننگ کالج میں خواتین کانسٹیبلز کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت کی۔