مسئلہ فلسطین کے حل تک اسرائیل سے تعلقات نہیں

   

عام شہریوں کی اموات کو روکنا اہم :سعودی وزیر خارجہ
ریاض: سعودی وزیر خارجہ نے فلسطین کا مسئلہ حل ہونے تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہ لانے کا اعلان کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ حل کیے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی بات نہیں ہوسکتی۔سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا معاملہ واحد راستہ ہے جس میں ہم فلسطین کے لیے فائدہ حاصل کریں کیونکہ فلسطین کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہمیں استحکام کی ضرورت ہے اور استحکام کے ذریعے ہی یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاری تصادم میں کمی اور عام شہریوں کی اموات کو روکنا سعودی عرب کے لیے سب سے اہم ہے، ہم دیکھ رہے ہیں کہ اسرائیل غزہ اور وہاں کی شہری آبادی کو کچل رہا ہے جو مکمل طور پر غیر ضروری ہے اور یہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے جسے روکنا ہے۔