مسئلہ کشمیر اور فلسطین دونوں حل طلب : محمودقریشی

   

اسلام آباد : وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ فلسطین کی موجودہ صورتِ حال سنگین ہے ۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سلامتی کونسل میں بھی مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا گیا، مسئلہ کشمیر اور فلسطین دونوں حل طلب ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی قیادت کے ساتھ بھی بات کی، پاکستان کا فلسطین کے حوالے سے واضح موقف ہے۔ 27 رمضان کو قبلہ اول پر بیدردی سے حملہ کیا گیا ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہا ہے، فلسطینیوں کو ان کی اپنی سرزمین سے بیدخل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، وزیراعظم کی ترک صدر سے فلسطین کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔ انہیں وزیراعظم کا ترک وزیر خارجہ کے ساتھ رابطے کا پیغام ملا، فلسطین کی صورتحال پر ترک ہم منصب سے وہ بات کریں گے ۔ انہوںنے کہا کہ افغانستان میں امن عمل آگے بڑھ رہا ہے، عالمی برادری نے افغان امن میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی، پاک ایران تعلقات میں بہتری اور گرم جوشی ہے۔