مسئلہ کشمیر: کشمیری عوام اور انکے اختیارات کاتحفظ ہم سب کا قومی فریضہ ہے:مولانا محمود مدنی

,

   

جموں وکشمیر کے مسئلہ پر جمیعت علماء ہند کا بڑا بیان منظر عام پر ایا ہے، جمیعت کا ماننا ہے کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور کشمیر میں بسنے والے سب بھائی بھی ہمارے وطنی بھائی ہیں۔ جتنی بھی علیحدگی پسند اور آزادی کا نعرہ دینے والی تحرکیں ہیں وہ کشمیر سمیت پورے ہندوستان کےلیے نقصان دہ ہیں۔

واضح رہے کہ جمیعت علماء ہند نے اپنے دہلی کے اجلاس میں ایک قرارداد منظور کی ہےجس میں کشمیر کے متعلق جمیعت کا نظریہ واضح کیا گیا ہے، اور اس میں صاف طور پر کہا گیا ہے کہ ” ’’ہمیں لگتا ہے کہ کشمیری لوگوں کے جمہوری اختیارات اور حقوق انسانی کی حفاظت کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ پھر بھی یہ ہمارا مکمل یقین ہے کہ ان کی بہتری ہندوستان کے ساتھ رہنے میں ہی ہے۔ دشمن طاقتیں اور پڑوسی ملک کشمیر کو تباہ کرنے پر آمادہ ہیں۔‘‘