لندن: برطانیہ میں پانچ مساجد کو نذرآتش کرنے اور مسلمان رہنماں اور نمازیوں کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والے شخص کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔میٹروپولیٹن پولیس نے کہا کہ اس نے بلیک ہِنڈری کی کالز کا پتہ لگانے کے لیے24 گھنٹے کام کیااور امید ظاہر کی کہ ان کمیونٹیز کو انصاف فراہم کیا جائے گا جو دائیں بازو کے تشدد میں اضافہ سے خطرہ محسوس کرتے ہیں اور جس نے تارکین وطن اور مسلم کمیونٹی کے اراکین کو نشانہ بنایا۔