مسافروں کو واپس لانے عرب امارات کی پروازیں

   

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن(فلائی دبئی) نے ہند سے اماراتی رہائشی ویزا ہولڈرز کو وطن واپس لانے کے لیے پروازیں چلانے کا اعلان کردیا ہے ۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلائی دبئی کا کہنا ہے کہ اماراتی رہائشیوں کو یو اے ای لانے کے لیے ہندوستان کے 9 شہروں سے پروازیں چلائی جائیں گی جن میں احمد آباد، بنگلورو، حیدرآباد، کوچی، کولکتہ، کوزیکوڈ، ممبئی اور تھرواننتاپورم شامل ہیں۔ مذکورہ شہروں سے ’یو اے ای‘کے رہائشی واپس لائے جائیں گے ۔ایئرلائن کا کہنا ہے کہ امارات کے رہائشیوں کے پاس دبئی سے جاری کردہ کارآمد ویزا ہونا ضروری ہے جس کی بنیاد پر وہ سفر کرنے کے اہل قرار پائیں گے۔ہند سے متحدہ عرب امارات آنے والے اماراتی رہائشیوں کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہے ، جبکہ دوسری ڈوز کے بعد 14 دن کا گزرنا بھی شرط ہے ، ویکسینیشن کارڈ یو اے ای کے متعلقہ اداروں سے منظورہ شدہ ہونا چاہیے ۔