مسجد الحرام میں اردو سمیت 21 زبانوں کے مترجمین

,

   


مکہ مکرمہ ۔ ادارہ امور حرمین شریفین کی جانب سے مسجد الحرام میں زائرین کی سہولت کیلئے اردوسمیت 21 زبانوں کے مترجمین کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ مسجد الحرام میں خبطہ جمعہ سے 5 ہزار افراد براہ راست مستفیص ہوتے ہیں جبکہ حرمین کے پلیٹ فارم منار سے 20 ہزار سے زائد افراد مختلف زبانوں میں خطبہ سنتے ہیں۔ادارہ امورحرمین کے شعبہ ترجمہ کے ڈائریکٹر انجینئرمشاری المسعودی نے کہا کہ شعبہ ترجمہ کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ایک شعبہ خطبات ودروس کے ترجمے کا ہے جبکہ دوسرا شعبہ فیلڈ ترجمے کیلئے مخصوص ہے۔انجینئرمشاری نے مزید کہا ہے کہ فیلڈ ترجمے کیلئے مسجد الحرام میں عہدیدار کو متعین کیا گیا ہے جو زائرین کے استفسارات کے جواب انکی زبان میں دیتے ہیں ۔ترجمے کے یہ سہولت اس لئے فراہم کی گئی ہے تاکہ عوام کو معلومات حاصل کرنے میں دشواری نہ ہو۔ ادارہ امورحرمین کے ٹوئٹرپر مزید کہا گیا ہے حرمین میں ہونے والے خطبات کے ترجمے 5 بین الاقوامی زبانوں میں کئے جاتے ہیں جن میں اردو، انگلش ، فارسی ، فرانسیسی اور انڈونیشی شامل ہیں۔شعبہ ترجمہ کے ڈائریکٹر نے مزید کہا ہمارا مقصد ہے کہ حرمین شریفین کا پیغام دنیا کے کونے کونے میں جائے۔ ہماری کوشش ہے کہ الیکٹرانک وسائل کو استعمال کرتے ہوئے ترجمے کے شعبے کو مزید وسعت دی جائے تاکہ دنیا بھرمیں زیادہ سے زیادہ لوگ بیک وقت حرمین کے خطبات اور دروس سے مستفیض ہوسکیں۔مسجدالحرام میں شعبہ ترجمہ کی جانب سے مختلف مقامات پرماہر مترجمین کو متعین کیا گیا ہے