مسجد حرام اور مسجد نبوی ؐ میں متحدہ عرب امارات کے سابق صدر شیخ خلیفہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

,

   

متحدہ عرب امارات کے سابق صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی غائبانہ نماز جنازہ جمعے کے دن مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ادا کی گئی۔ نماز عشا کے بعد غائبانہ نماز جنازہ میں لاکھوں سعودی شہری اور مقیم غیر ملکیوں نیز سمیت زائرین شریک ہوئے۔سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐمیں امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔ واضح رہے کہ کہ مسجد الحرام میں شیخ یاسر بن راشد الدوسری کی امامت میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جبکہ مسجد نبوی میں شیخ عبداللہ البعیجان کی امامت میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔اماراتی نیوز ایجنسی ’وام‘ کے مطابق صدارتی امور کی وزارت نے شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کے انتقال پر 40 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔ قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔اماراتی صدر شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کے انتقال پر متحدہ عرب امارات میں تمام وزارتوں، سرکاری ونجی اداروں اور سکولوں میں جمعہ 13 مئی سے 3 روز تک تعطیل رہے گی۔اماراتی صدر نے 2 نومبر 2004 کو متحدہ عرب امارات کے دوسرے صدر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا اور ابوظبی کے 16 ویں حکمران کے طور پر اپنے والد شیخ زاید بن سلطان ال نہیان کی جگہ سنبھالی۔وہ 7 ستمبر 1948 کو العین شہر میں پیدا ہوئے تھے اور اپنے بھائیوں میں سب سے بڑے تھے۔