مسجد حرام کا 360ڈگری سے لیاگیا ویڈیو ہواوائیرل۔ ویڈیو

,

   

مکہ۔ کرونا وائرس کی وباء کے دوران وہی کی360ڈگری سے مسجد حرام کے ٹور کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے۔یہاں پر اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ وباء کی وجہہ سے مسجد میں صرف عمائدین کو نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

نماز کے دوران سماجی دور ی کا خاص خیال بھی رکھا جارہا ہے۔

قبل ازیں سعود ی عربیہ نے عمرہ منسوخ کردیاتھا۔موجودہ حالات میں وہی کا 360ڈگری سے کیمرہ کا ٹوران لوگوں کے لئے ایک بہترین موقع ہے جو اس مقدس مسجد کو جانے قاصر ہیں

YouTube video

ڈراؤنس اور ہیلی کاپٹروں کا استعمال کرتے ہوئے 360ڈگری سے حجر اسود او ر دیگر مقامات کی منظر کشی کی گئی ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعودی فلم کے ڈائرکٹر الجعفری نے کہاکہ ویڈیوز کی ریکارڈنگ کے دوران سعودی حکومت کی جانب سے ٹیم کو کافی مدد ملی ہے۔

انہوں نے ڈراؤنس اور ہیلی کاپٹر کے استعمال کی اجازت دی ہے

حالانکہ یہ ویڈیو 2017میں یوٹیوب پر شائع ہوا ہے‘ سی او وی ائی ڈی وباء کے بعد اس کو دیکھنے والوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔