مسجد حرام کی رمضان ڈیجیٹل نمائشمیں زائرین کیلئے قیمتی مواد پیش

   

ریاض: صدارت عامہ برائے امور مسجد حرام و مسجد نبوی نے اس سال 1444 ہجری کے رمضان المبارک کے دوران المسجد الحرام میں نمازیوں اور عمرہ کرنے والوں کے لیے خصوصی ڈیجیٹل رمضانی نمائش کا انعقاد کیا ہے۔ اس نمائش میں بیش قیمت 222 ڈیجیٹل نوعیت کی اشیا پیش کی گئی ہیں۔ نمائش میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز، ایک انٹرایکٹو ٹیبلیٹ سکرین اور ورچوئل رئیلٹی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ نمائشوں اور عجائب گھروں کے امور کی ایجنسی میں ڈیجیٹل نمائشوں کے جنرل ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ریان بن محمد المسعودی نے بتایا کہ نمائش میں تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ساتھ دو مقدس مساجد کے میوزیم کے مجموعوں کا مجموعہ معتمرین اور زائرین کیلئے نمائش میں رکھا گیا ہے۔ ریان نے بتایا کہ ڈیجیٹل نمائشوں کی جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے فراہم کردہ یہ ممتاز خدمات دو مقدس مساجد اور ان کے زائرین کیلئے ایک خدمت ہیں۔