مسجد مہدویہ میں مولانا سید بختیار عالم کا خطاب

   

حیدرآباد۔4مئی (پریس نوٹ) مقدس ماہ رمضان میںکی جانے و الے عبادتوں‘ بالخصوص روزوں کا اہتمام ‘ نمازوں میںحلاوت ‘ تلاوت قرآن کی شرف قبولیت کے لئے نماز عید سے قبل فطروں کی ادائیگی عمل میںلائی جانی چاہئے۔ ویسے تو عید روزدور ں کے لئے اللہ کاانعام ہے مگر فطروں کی ادائیگی حالت روزہ میں ہم سے ہونے والی کوتاہیوں ‘ لغزشوں ‘ غفلتوں کا سدباب ہے۔مولانا سید بختیار عالم نے جامع مسجد مہدویہ مشیر آباد میںخطبہ عید الفطر کے موقع پر ان خیالات کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ فطروں کی ادائیگی سے غیر مسلمانوں کے گھروں میںبھی عید ہوسکتی ہے۔ اللہ تعالی نے اس کو عید الفطر کا ہی نام دیاہے تاکہ ہم اپنے فطروں کی ادائیگی کے ذریعہ غرباء او رمساکین ‘ حاجت مندوں ‘ کی ضرورتوں کو پورا کرسکیں اور وہ بھی عید مناسکیں۔انہوں نے کہاکہ قرآن ہمارے لئے راہ ہدایت ہے او رمصلیان مسجد کو ترغیب دی کہ وہ قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کی کوشش کریںتو یقینا حالت بدل جائیں گے۔مولانا سید بختیا ر عالم نے اس موقع پر بارہ گاہ رب العزت میں ہمارے عبادتوں کی شرف قبولیت کے لئے دعائیں کیں ۔ اس موقع پر نگران کار مسجد حضرت سید علی نے تمام مصلیان مسجد کو دل کی عمیق گہرائیوں سے عید کی پرخلوص مبارکباد پیش کی۔