مسجد نبویؐ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کا آغاز

   

مدینہ منورہ : سعودی عرب میں مسجد نبویؐ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’منگل 4 اپریل 2023 سے رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کی رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے‘۔عاجل ویب سائٹ کے مطابق مسجد نبویؐ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’زائرون‘ ایپ کے ذریعے اعتکاف کی درخواستیں وصول کی جائیں گی جو شخص اعتکاف کا خواہش مند ہو وہ زائرون ایپ کے ذریعے اندراج کرائے‘۔مسجدنبوی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’اعتکاف کے اجازت نامے مقررہ جگہ کی گنجائش کے مطابق جاری کیے جائیں گے‘۔یاد رہے کہ حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام میں اعتکاف کے لیے جمعرات 23 مارچ سے رجسٹریشن کا آغاز کیا تھا۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ’نسک ایپ میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا اختتام تعداد مکمل ہونے پر ہوگا‘۔