سرینگر: کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ پلوامہ کے نائینہ بٹہ پورہ گاؤں میں جاری تصادم آرائی میں دو جنگجو مسجد سے الگ ایک عمارت میں پھنسے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جائے تصادم کے متصل واقع مسجد کو کسی بھی نقصان سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام تر احتیاطی تدابیر کئے جا رہے ہیں۔