مسعود اظہر ثابت شدہ خطرہ، چین پر پشت پناہی کا الزام: وال اسٹریٹ جرنل

   

نیویارک۔/16 مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے ایک سرکردہ اخبار نے مسعود اظہر کو اقوام متحدہ میں’ عالمی دہشت گرد‘ قرار دینے کی دوسری کوشش کو چین کی طرف سے روکے جانے پر سوال اٹھایا اور کہا کہ جیش محمد کا سربراہ مسعود اظہر پہلے ایک خطرہ ثابت ہوچکا ہے اور بیجنگ اپنے دیرینہ دوست اسلام آباد کی ایماء پر اس قسم کی رکاوٹیں پیدا کررہا ہے۔ ’’ وال اسٹریٹ جرنل ‘‘ نے ’ جہادیوں کو چین کی ڈھال۔ کشمیر کے ہلاکو پر امتناع کیلئے اقوام متحدہ کی کوششوں میں چین کی رکاوٹیں ‘ کے زیر عنوان اپنے اداریہ میں لکھا کہ پاکستان میں جہادیوں کے محفوظ ٹھکانوں کے خلاف بامعنی عالمی کارروائی کے بغیر ہندوستان یہ نتیجہ اخذ کرسکتا ہے کہ فوجی سطح پر کشیدگی میں اضافہ کے علاوہ اور بھی چند راستے موجود ہیں۔ اداریہ میں مزید لکھا کہ … اظہر ایک ثابت شدہ آزمودہ خطرہ ہے پھر کیا وجہ ہے کہ چین اس دہشت گرد کو بچنے کا موقع دے رہا ہے۔‘‘