80ممالک کے نمائندوں کی شرکت، نتن گڈکری شامل
تہران: ایران میں نو منتخب صدر مسعود پزشکیان نے آج تقریباً 80 ممالک کے اعلیٰ عہدے دار مہمانان کی موجودگی میں حلف لیا۔روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب میں روسی وفد کی قیادت پارلیمنٹ کے ایوان زیریں اسٹیٹ ڈیوما کے اسپیکر ویاچسلاو ولوڈن نے کی ۔مہر خبررساں ایجنسی نے بروجردی کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدارتی حلف برداری کی تقریب میں تقریباً 80 ممالک کی پارلیمانوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے ہندوستان کی نمائندگی کی۔ مختلف پارلیمانوں کے 11 اسپیکر، چار ڈپٹی اسپیکر، چھ وزرائے اعظم، دو صدور اور متعدد وزراء بھی شرکاء میں شامل ہیں۔ایجنسی کے مطابق افتتاحی تقریب کی کوریج 600 ایرانی اور غیر ملکی صحافیوں نے کی۔ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی مئی میں ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صدارتی انتخابات کرانے پڑے ۔ رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہ اور دیگر حکام کو لے جانے والا ایک ہیلی کاپٹر 19 مئی کو ملک کے شمال مغرب میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اگلے دن یعنی 20 مئی کو نائب صدر محسن منصوری نے صدر اور ان کے وفد کی موت کی تصدیق کی۔