مسلح پولیس کا اہلکار سوائن فلو سے متاثر

   

حیدرآباد 3 مارچ (سیاست نیوز) مسلح پولیس پیٹلہ برج کے ایک اہلکار کا سوائن فلو کا معائنہ مشتبہ برآمد ہونے کے بعد ایرہ گڈہ میں واقع چیسٹ ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کے مطابق مریض پر دواؤں کا اثر ہورہا ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔ صحت و طبابت کے ضلعی عہدیداروں نے کہاکہ مسلح پولیس کے 9 اہلکار
H1N1
(سوائن فلو) کی مشتبہ علامات سے متاثر پائے گئے تھے جن کے منجملہ ایک کا معائنہ مثبت برآمد ہوا۔