مسلسل 20 ماہ پرواز کی صلاحیت والے ڈرون کا کامیاب تجربہ

   

دبئی : برطانیہ کی ڈرون طیارے بنانے والی ایک کمپنی کے ماہرین نے غیرمعمولی خصوصیات کا حامل ایک ایسا ڈرون طیارہ تیار کرنے پر کام شروع کیا ہے جو مسلسل 20 ماہ تک بغیر کسی تعطل کے پرواز جاری رکھ سکتا ہے۔ ماہرین نے اس طیارے کا ابتدائی تجربہ کیا ہے جو کامیاب رہا ہے۔ اس نوعیت کے ڈرون کی تیاری سے سول اور فوجی مقاصد کے لیے ڈرون کے استعمال اور اس کی طلب میں بھی اضافہ ممکن ہے۔اخبار ڈیلی میل کے ذریعہ شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ایک برطانوی کمپنی نے شمسی توانائی سے چلنے والا ایک ڈرون تیار کیا ہے جو 70,000 فٹ کی بلندی پر اڑ سکتا ہے۔