مسلمانوں کا سب سے پہلا کام| مولانا سید نظام الدین صاحب رحمۃ اللہ علیہ

,

   

ہم مسلمانوں کا سب سے پہلا کام یہ ہے کہ وہ اپنے اندر کے دینی شعور کو بیدار کریں،ان میں حمیت اور حوصلہ پیدا کریں، اپنے اندر خود انحصاری اور خود اعتمادی کا جذبہ پیدا کریں کہ وہ اپنے مساجد کو آباد کر سکیں، اپنے نظام عبادت کو درست کریں، وہ اپنے نظام تعلیم کو چلائیں، ان کے مال میں ایک بجٹ ہو ان کی تعلیم کے بڑھانے کا، اگر انہوں نے اپنے نظام تعلیم کو صرف خیرات، زکوٰۃ پر منحصر رکھ لیا تو کبھی تعلیم کے میدان میں ترقی نہیں کر سکیں گے، ہمیں بتلانا ہوگا کہ تعلیم بھی ویسی ہی ضروری ہے تمہاری اولاد کے لیے جیسے ان کا کھانا اور پینا ہے امیر ہو یا غریب جس طرح اپنے بچوں کیلۓ کپڑا اور کھانے کا انتظام کرتے ہو اسی طرح ان کو تعلیم کے میدان میں بھی آگے بڑھانے کا انتظام کرو۔

✍🏼 حضرت مولانا سید نظام الدین صاحب رحمۃ اللہ علیہ( سابق جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)

پیشکش: سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ