مسلمانوں کو 12% تحفظات فراہم کرنے کا مطالبہ

   

ہنمکنڈہ میں امبیڈکر کے مجسمہ کو اقلیتی قائدین کی احتجاجی یادداشت

ورنگل ۔/7ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ورنگل میں سینئر ٹی آر ایس قائد محمد نعیم الدین کی قیادت میں ٹی آر ایس اقلیتی قائدین کی جانب سے مسلمانوں کو 12فیصد تحفظات فراہم کرنے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے آج ہنمکنڈہ میں واقع امبیڈکر کے مجسمہ کو ایک یادداشت پیش کی گئی ۔اس موقع پر محمد نعیم الدین نے کہاکہ دستور میں ڈاکٹر امبیڈکر نے پسماندہ طبقات کیلئے تحفظات فراہم کرنے کی بات کہی ہے اس پر عمل آوری کرنے کا مطالبہ کیا ۔انہوںنے کہاکہ مسلمان موجودہ حالات میں کافی پسماندہ ہیں اور سچر کمیٹی کی رپورٹ اس کا ثبوت ہے ۔سچر کمیٹی رپورٹ پیش کرنے کے باوجود اس میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ تلنگانہ کی ٹی آر ایس حکومت نے مسلمانوں میں موجود معاشی ،تعلیمی ،اقتصادی اور سماجی حالات کا جائزہ لیتے ہوئے مسلمانوں کو 12فیصد تحفظات سے متعلق قانون ساز اسمبلی میں قرار داد پیش کر کے رپورٹ کو مرکزی حکومت کو روانہ کیا۔ انہوںنے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلمانوں کی پسماندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے 12فیصد تحفظات کے سلسلے میں پیشرفت کریں ۔اس موقع پر عبدالقدوس ، محمد زبیر غفوری ،نصیر احمد ،متین احمد ،معین احمد ،ایم ڈی خلیل ،شیخ اکبر ،شفیع احمد ،رحمن ،جیلانی ،محمود ،عارف الدین ،اظہر اور خواتین موجود تھے ۔