مسلمانوں کیخلاف آگ اگلنے والے دہشت گرد کو اعزاز

,

   

یانگون /نئی دہلی : اپنے یوم آزادی کے موقع پر میانمار کی فوجی حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ میانمار کی حکومت نے جیل سے 7012 قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہیں میانمار کی حکومت نے اپنے یوم آزادی کے موقع پر دہشت گرد بدھ راہب اشین ویراتھو کو اعزاز سے نوازاہے،ویراتھو کو کبھی دہشت کا چہرہ کہا جاتا تھا۔اعزاز سے نوازے گئے بودھ راہب کے بارے میں بتایاگیاکہ مسلمانوں بالخصوص روہنگیائی مسلمانوں کیخلاف مذہبی شدت پسندی اور منافرت کو فروغ دینے کیا مرتکب پایا گیا ، جس کی وجہ سے اسے بودھ دہشت گردی کا چہرہ کہا جاتا تھا،اسے برما کادہشت گرد’ بن لادن‘ بھی کہا جاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آشین ویراتھو کو یونین آف میانمار کی فلاح و بہبود اور بہترین کام کرنے پر ’’تھری پیانچی‘‘ کے خطاب سے نوازا گیا ہے۔ملک کے فوجی حکمران جنرل من آنگ ہلنگ کی طرف سے یہ ایوارڈ پیش کیا گیا، ویراتھو ان سینکڑوں لوگوں میں شامل ہے۔