مسلمانوں کیخلاف اشتعال انگیز نعرے بازی ۔ ڈی سی پی کی قومی اقلیتی کمیشن میں پیشی

   

نئی دہلی: جنتر منتر پر نفرت انگیز اور اشتعال انگیز نعرے بازی معاملے میں قومی اقلیتی کمیشن کے سخت موقف کے تحت نئی دہلی کے ڈی سی پی کو اس سلسلے میں باضابطہ نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کیا گیا تھا۔ ڈی سی پی دیپک یادو قومی اقلیتی کمیشن میں پیش ہوئے اور پولیس کاروائی کو لے کر اسٹیٹس رپورٹ پیش کی۔ اسٹیٹ اس رپورٹ میں پولیس کی طرف سے اس معاملے میں چھوٹے لوگوں کو زیر حراست لئے جانے اور قانونی کارروائی کئے جانے کی بات کہی گئی ہے۔ حالانکہ کچھ ہی دیر بعد میں دہلی پولیس کی طرف سے آفیشیل بیان جاری کرتے ہوئے 6 لوگوں کی گرفتار کئے جانے کی بات بھی کہی گئی۔اس پورے معاملے پر قومی اقلیتی کمیشن کے کارگزار وائس چئیرمین عاطف رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن کے پاس بہت سی شکایت بھی آئی تھی اور کمیشن میں خود بھی اس کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی اور ڈی سی پی کو طلب کیا تھا، جس کے نتیجے میں ڈی سی پی کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور انہوں نے ایک تفصیلی رپورٹ ہمیں دی ہے۔ ہمیں بتایا گیا ہے اور جو سوالات ان سے پوچھے گئے تھے، اس کے جوابات نہیں دیئے ہیں۔